پاکستانی شیعہ خبریں

خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگو کوہاٹ روڈ کو شہید اعتزاز حسن کے نام سے منسوب کرنیکی قرارداد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگو کے شہید طالب علم اعتزاز حسن کی برسی کے موقع پر قرارداد منظورکی گئی۔ جس میں ہنگو کوہاٹ روڈ کو اعتزاز حسن کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ صوبہ میں نجی تعلیمی اداروں، گرجا گھروں، مندروں اورتجارتی مراکزکوحساس مقامات قرار دیدیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں پیپلزپارٹی کی رکن نگہت اورکزئی نے اعتزازحسن سے متعلق قراردادپیش کی۔ جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا ۔ قراردادمیں کہا گیاکہ ہنگوکے شہیدطالب علم اعتزازحسن اورآرمی پبلک اسکول کے طلباء نے ناقابل فراموش قربانیاں دیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیاگیاکہ ہنگوکوہاٹ روڈکو اعتزاز حسن کے نام سے منسوب اورنصاب تعلیم سے فرضی کہانیاں نکالی جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button