شیعہ و سنی کا کوئی جھگڑا نہیں، ایک مخصوص پر تشدد گروہ شہر کا امن خراب کررہا ہے، مولانا عون نقوی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے تحت نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ امن و یکجہتی کانفرنس سے خطاب کے دوران مولانا محمد عون نقوی نے کہا کہ انتشار ،اختلافات اور نفرتوں کے خاتمے کیلئے سب کو کام کرنا ہوگا،کیونکہ اس وقت پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے لہٰذا افراتفری ،مذہبی انتہاء پسندی کے کلچر کو ختم کر کے ہی یہاں امن کا قیام ممکن ہے۔ملک میں امن ہوگا تو استحکام و ترقی میں مدد ملیگی ،اور تمام مکاتب فکر کے مسلمان امن و محبت اور بھائی چارگی کیساتھ رہ سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں شیعہ و سنی کا کوئی جھگڑا نہیں ایک مخصوص پر تشدد گروہ شہر کا امن خراب کررہا ہے،اور یہ جہادی گروپس نہیں چاہتے کہ یہاں امن قائم ہواور اسی مقصد کیلئے خارجہ ٹولہ ملک کو خانہ جنگی کی جانب دھکیل رہا ہے،کانفرنس سے مولانا اکرام حسین ترمذی، قاری غلام قاسم ،علامہ جعفر رضا ،مولانا سرباز شگری ،مولانا غلام علی عارفی ،مولانا خلیل احمد ،مہدی شاہ،حکیم محمد احمد زیدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ سیاسی و مذہبی رہنماء انتہاء پسندی اور نفرت آمیز بیانات سے پرہیز کریں کیونکہ انتشار اور افراتفری کی سیاست سے ملک کو پہلے ہی کافی نقصان پہنچ چکا ہے اور اگر ہم اب بھی ایک نہ ہوئے تو مزید نقصان ہوگا۔