پاکستانی شیعہ خبریں
چٹیاں ہٹیاں کی امام بارگاہ میں خودکش دھماکہ انڈیا نے کروایا، مفتی نعیم کا مضحکہ خیز دعویٰ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) دیوبندی مدرسہ جامعہ بنوریہ العالمیہ کے مہتمم مفتی محمد نعیم نے راولپنڈی کے علاقے چٹیاں ہٹیاں میں امام بارگاہ میں خودکش حملہ میں بھارت کو ملو ث قرار دیدیا۔ پاکستانی نجی چینل کیپیٹل ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی نعیم نے کہا کہ پاکستانی ایجنسیوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان واقعات کے خلاف فوری کاروائی کرے اور ان عناصر کو بے نقاب کرے۔ مفتی نعیم صاحب ہم بھی یہی کہتے ہیں کہ طالبان انڈیا کے ایجنٹ ہیں، اگر پاکستان کو بچانا ہے تو انڈین ایجنٹ طالبان، سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے تمام کارکنان سمیت تکفیری دیوبندی مفتیوں کو پھانسی پر چڑھا دیا جائے تاکہ پاکستان میں فسادفی الارض کی وجہ بننے والوں سے اس ملک کی سرزمین کو پاک کیا جاسکے۔