Uncategorized

امام بارگاہ چٹیاں ہٹیاں میں خودکش حملہ کرنیوالا دہشتگرد جامعہ تعلیم القرآن سے آیا تھا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) راولپنڈی امام بارگاہ میں خودکش بم دھماکہ میں 8 مومینن شہید جبکہ 16 زخمی ہیں، خودکش دھماکہ عین اس وقت ہوا جب امام بارگاہ میں ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفی (ص) و امام جعفر صادق علیہ سلام کے سلسلے میں میلاد جاری تھا، حملہ آور کو سیکورٹی پر معمور اسکاوٹ نے روکا تو اس نے خؤد کو موقع پر ہی اُڑالیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خؤد کش بمبار قد میں لمبا ور صحت مند شخص تھا، جو موڑ سائیکل پر سوار ہوکر جائے وقوعہ پر آیا خود کش حملہ آور میلاد کے اندر جاکر کاروائی کرنا چاہتا تھا تاہم سیکوڑی پر معمور اہلکار نے اُسے روکا تو اُس نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ امابارگاہ رضویہ سے کچھ دور جامعہ تعلیم القرآن ہے قوی امکان ہے کہ خود کش حملہ آور وہاں سے آیا ہو، کیوں کے جامعہ تعلیم القرآن اس سے قبل سانحہ عاشورہ کے موقع پر دہشتگردوں کی جائے پناہ بنا ہوا تھا، جبکہ کالعدم جماعت سپاہ صحابہ بھی جامعہ تعلیم القرآن سے اپنا نیٹ ورک چلا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button