شہدائے میلاد النبی (ص) کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، علامہ راجہ ناصر عباس نے نماز جنازہ پڑھائی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گذشتہ روز امامبارگاہ رضویہ میں شہید ہونے والے میلاد النبی (ص) کے شہداء میں سے 5 کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ نماز جنازہ لیاقت باغ میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، نماز جنازہ مجلس و حدت مسلمین کے سیکرئیڑی جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پڑھائی۔ نماز جنازہ میں علم غازی عباس کے ساتھ ہزاروں مومینن شریک اور اور لبیک یا حسین، لبیک یا رسول، غلام ہیں غلام ہیں رسول کے غلام ہیں کے نعرے بلند کررہے تھے۔
دھماکہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ بھی پولیس ہیڈکواٹر میں ادا کردی گئی ہے۔
اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے جبکہ لیاقت باغ میں آرمی کے جوان بھی تعینات کیئے گئے تھے۔
واضع رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد طالبان اور انکے ہمنواؤں کے خلاف پاکستان کی مخلص قیادت نے ان دہشتگردوں کے خلاف سخت آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔