پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی: شہید ڈاکڑ یاور زیدی کی نماز جنازہ رضویہ میں ادا کی گئی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی کے علاقے پاپوش میں شیعہ بزرگ ڈاکڑ یاور حسین کی نماز جنازہ اولڈ رضویہ امام بارگاہ میں ادا کردی گئی۔ نمازہ جنازہ میں علامہ ناظر تقوی،علامہ جعفر سبحانی،علامہ عباس کمیلی سمیت سیکڑوں مومینن نے شرکت کی۔
واضع رہے کہ گذشتہ روز کراچی میں پاپوش کے علاقے میں دو ڈاکڑز کو ٹارگیٹ کیا گیا تھا جن میں سے ایک اہلسنت اور ایک شیعہ ڈاکڑ ہیں، بتایا جارہا ہے کہ تکفیری دہشتگردوں نے اہلسنت ڈاکڑ علی رضا کو شیعہ جان کر قتل کیا۔ جبکہ ڈاکڑ یاور اپنا کلنک بند کرکے جارہے تھے کہ تکفیری کالعدم جماعت کے دہشتگردوں نے انکے سر میں گولی ماری جس سے وہ موقع پر شہید ہوگئے۔