تحریک پاکستان نظریہ کے مخالف ہی آج لاگوں کے گلے کاٹ رہے ہیں، کامل علی آغا
شیعہ نیوز (لاہور) مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء کامل علی آغا نے کہا ہے کہ تحریک پاکستان نظریہ کے مخالف ہی آج لاگوں کے گلے کاٹ رہے ہیں، پورا پاکستان اور بالخصوص سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت المسلمین کی کوششیں رنگ لا رہی ہیں، دہشت گرد انشاء اللہ ناکام ہوں گے، ان کا انجام پوری دنیا دیکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ایوان اقبال لاہور میں منعقدہ ’’رسول اعظم (ص) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ تحریکِ پاکستان کا نظریہ ہی یہی تھا کہ ہم اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزار سکیں، اس نظریہ کے مخالف اس وقت سے موجود ہیں اور وہ مسلسل اس کے خلاف عمل پیرا ہیں، وہ لوگ جو دین کے نام پر ملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں اور دنیا میں اسلام کی بدنامی کا باعث بنے ہوئے ہیں وہ لوگوں کے گلے کاٹ رہے ہیں، ہم ان کے خلاف متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان اور بالخصوص سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کی کوششیں رنگ لا رہی ہیں، دہشت گرد انشاء اللہ ناکام ہوں گے، ان کا انجام پوری دنیا دیکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بدامنی کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو پاکستان میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، 16 دسمبر کے بعد قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، مگر تشویش کی بات ہے کہ حکومت اس طرح ان فیصلوں پر کھڑی نظر نہیں آ رہی جو تمام سیاسی جماعتوں نے نیشنل ایکشن پلان پر کئے۔