آج شیعہ کلنگ کے خلاف کراچی میں ایم کیو ایم کی ہرتال ہے، دوکانیں کاروبار بند، ٹریفک غائب؟؟؟
تحریر: جی اے زیدی
اطلاعات کے مطابق شیعہ نسل کشی اور قتل عام کی بروقت اطلاع دینے والے ایک ادارے شیعہ کلنگ نیوز سروس کے اطلاعتی ایس ایم ایس کے مطابق آج ایم کیو ایم نے شیعہ کلنگ کے خلاف ہرتال کا اعلان کیا تھا۔ لہذا اسی سلسلے میں آج قائد کے شہر میں ہرتال کومکمل سماں ہے، دوکانیں کاروبار بند ہیں اور ٹریفک سڑکوں سے غائب ہے۔
ایک عام شیعہ ہونے کی حثیت سے خوشی ہوئی کے کسی سیاسی جماعت نے شیعہ نسل کشی پر آواز بلند کی، مزید تصدیق کے لئے جب ٹی وی دیکھا، نیوز ویب سائیٹس پڑھیں تو معلوم ہوا کہ ایم کیوایم نے بروز پیر ہرتال کا اعلان کیا ہے، لیکن اس میں کہیں بھی شیعہ کلنگ کا نام نظر نہیں آیا کہ ایم کیو ایم کل شیعہ کلنگ کے خلاف احتجاج کریگی۔ یہ دیکھ کر دکھ ہوا پھر حُسن زن رکھ کر مزید تحقیق کی لیکن کہیں محض شیعہ کلنگ کے خلاف ہرتال کا اعلان نظر نہیں آیا۔ پھر کچھ دیر بعد اطلاع آئی کے ایم کیو ایم کے قائد نے ہرتال واپس لے لی۔
یہ کیا ہوا !!! غصہ آیا کہ کیا ایم کیو ایم نے شیعہ نسل کشی کے خلاف کی جانے والی ہرتال واپس لے لی؟ کیا ایم کیو ایم نے ڈیل کرلی !!!! وغیرہ وغیرہ لیکن پھر ذہن میں آیا کہ ایم کیو ایم نے تو شیعہ کلنگ کے خلاف ہرتال کا اعلان ہی نہیں کیا تھا، انکا کیا قصور انہیں کیوں برا بھلا بولا جائے۔ ایم کیو ایم تو اپنے کارکناں کے ماورائے عدالت قتل پر احتجاج کررہی تھی، یہ تو ہمارے نادان لوگوں نے ایم کیو ایم سے اپنی قرابت کا ثبوت دیتے ہوئے اسے شیعہ کلنگ سے جوڑ دیا۔
لہذا اصل قصور وار ہماری یہ نیوز ویب سائیٹس اور ایس ایم ایس سروس ہیں جو لفظ شیعہ کلنگ کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیئے استعمال کرتی ہیں، لہذا ان سے گذارش ہے کہ خدارا بے گناہ بہنے والے خون، شیعہ جنازوں اور شیعہ ٹارگٹ کلنگ کو اپنے سیاسی مقاصد اور رابطوں کے لئے استعمال کرنا چھوڑدیں۔