سرزمین پاکستان میں بھی ہم کو ان تکفریوں کو شکست دینی ہو گی،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت المسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی جانب سے بمناسبت ”ولادتِ تاجدارِ انبیاء و ختم الرسولﷺ” اور ”’بافرمانِ رہبرِ کبیر امام خمینیؒ ”ہفتہ وحدت ” کے عنوان سے ”عید میلاد النبیﷺ” کا اہتیمام رضویہ امام بارگاہ میں کیا گیا. جس میں مکتبِ اسلام کے مختلف اہلِ سنت و اہلِ تشیع مکاتب کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین و بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی.اور بارگاہِ حبیبِ کبریا و محمدِ مصطفیٰ ﷺ میں حاضر ہو کر نزرانہ عقیدت پیش کیا.
.مہمانانِ گرامی میں خصوصی طور پہ دعت دی گئی تھی ”منھاج القرآن شعبہ خواتین کراچی کی ناظمہ ” خواہر نور فاطمہ” ، مجلسِ وحدت المسلمین ”صوبہ سندھ شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری خواہر زہرہ” اور خصوصی خطاب کے لئے ”قائدِ و ناصرِ ملتِ جعفریہ علامہ راجا ناصر عباس جعفری جنرل سیکرٹری مجلسِ وحدت المسلمین پاکستان” کو خصوصی دعوت دی گئ تھی.میلاد کا باقائدہ آغاز تلاوت کلامِ پاک سے کیا گیا جسکا شرف الحاج قاری فرمان نے حاصل کیا جس کے بعد تلاوت حدیٹِ کساء بھی کی.نظامت کے فرائض خواہر حنا اور خواہر بنین نے سرانجام دئیے.بارگاہِ ختمی المرتبتﷺ میں نزرانہ عقیدت پیش کرنے کے لیے برادر احمد نے نعتِ رسول مقبولﷺ پیش کی جس کے بعد دعوتِ کلام کے لیے ”منھاج القرآن شعبہ خواتین کراچی کی ناظمہ خواہر نور فاطمہ کو خطاب کی دعوت دی گئ.آپ نے اپنے خطاب میں زات رسولِ مقبولﷺ پر روشنی ڈالتے ہوئے بیان فرمایا کہ آپﷺ پوری کائنات کے لیے رحمت العالمینﷺ بنا کر بھیجے گئے تھے، آپکا اسوہ پوری انسانیت کے لئے پیار و محبت کا درس ہے.اسوہِ رسولﷺ ہمیں آپس میں اتحاد و یکجہتی کا درس دیتا ہے.اور اس اتحاد و یگانیت کے زریعے ہی ہم ملتِ اسلام کےدشمنوں سے نمٹ سکتے ہیں.خواہر نور فاطمہ کے خطاب کے بعد بارگاہِ رسالتﷺ میں عقیدت کے پھول، نعت کی ٓصورت پیش کرنے کے لیے خواہر ثناء، خواہر ایلیاء اور خواہر فاطمہ تشریف لائیں. جسکے بعد نعتِ رسول مقبولﷺ خواہر لیلیٰ اور ساتھی خواہر پیش کرنے تشریف لائیں.اسکے بعد خصوصی خطاب کے لیے قائدِ ملت و ناصرِ ملت آغا راجہ ناصر عباس ، جنرل سیکرٹری مجلسِ وحدت المسلمین پاکستان تشریف لے کر آئے آغا کی آمد پر مجمع نے کھڑے ہوکر انکا استقبال کیا.قائدِ ملت آغا راجہ ناصر عباس نے اپنے خطاب میں ارشاد فرمایا اور کنیزانِ محمدﷺ و آلِ محمدﷺ سے پرجوش خطاب فرمایا کہ حقیقتناً رہبرِ کبیر امام خمینیؒ کے فرمان کے مطابق زاتِ ختمی مرتبتﷺ تمام مکتبِ اسلام کے لیے محور و مرکزکا باعث یے. اسلام امن کا پیغام دیتا ہے رسول اللہﷺ کی حیات طیبہ بھی ہمیں انسانیت سے محبت کا درس دیتی ہے.مقدس ترین کتاب ، قرآن پاک تو غیرمسلم کے بھی حقوق بیان کرتا ہے تو پھرآج یہ دشمنان اسلام کس دین کی بات کرتے ہیں یقیناً اس دین کا تعلق دین محمدیﷺ سے ہرگز نہیں ہے سرزمین پاکستان میں بھی ہم کو ان تکفریوں کو شکست دینی ہو گی ہمیں ان کا مقابلہ مل کر کرنا ہو گا اس کے لیے ہمیں اپنی ماوں بہنوں بیٹیوں کا بھی ساتھ چا ہیے انقلاب اسلامی ایران ہو یا لبنان یہ کامیاب جب ہوئے جب ان کی ماوں بہنوں بیٹیوں نے بھی دشمن کو نابود کرنے کے لیے خود کو آمادہ کرلیا۔بس ہمیں بھی دین محمدی کی بقاء کے لیے خود کو آمادہ کرنا ہوگا. جسکے بعد پروگرام کے اختیتام پر اختیتامی کلامات کے لیے،صوبہ سندھ شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری خواہر زہرہ نجفی کو دعوتِ کلام دیا گیا.آپ نے بارگاہِ رسالتﷺ میں نزرانہ عقیدت پیش کیا اور پھر” دعائےوحدت” اور دعائے ”سلامتیِ امامِ زمانہ[ع] کے ساتھ جشنِ میلاد النبیﷺ کا باقائدہ اختیتام ہوا.مجلسِ وحدت المسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی جانب سے پروگرام میں شھداء کے حوالے سے خصوصی طور پہ”شھداء کارنر پھولوں سے سجایا گیا تھا اور شھداء کی تعصاویر بھی آویزاں کی گئ تھیں.اسکے علاوہ خانوادہ شھداء کی خواتین کا استقبال شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی جانب سے پھولوں کے ہار سے جبکہ بچوں کا پھولوں کی کلیوں سےکیا گیا تھا.بعد از میلاد چائے اور تبرک کا بھی اہتمام کیا گیا تھا.