Uncategorized

القائدہ پنجاب کے کمیونیکیشن انچارج راحیل عبادہ کی گرفتاری کے لئے پولیس پارٹی متحرک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) القاعدہ پنجاب کے کمیونیکیشن سربراہ راحیل عباد کی گرفتاری کے لیے سیکیورٹی فورسز نے کمرکس لی ہے اور مختلف شہروں میں چھاپہ مارکارروائیاں شروع کردی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے امین پورہ بازار سے القاعدہ کا کمیونیکیشن سسٹم پکڑاگیاہے جہاں سے سی ڈیز ، لیپ ٹاپ اور دیگرحساس دستاویزات ملی ہیں جبکہ کمیونیکیشن سربراہ راحیل عباد فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔ بتایاگیاہے کہ ملزم وی وی آئی پی حکام کی مانیٹرنگ اور دیگر اہم تنصیبات کی ریکی کے بعد رپورٹ القاعدہ ہیڈکوارٹر کو بھجوارہاتھا ۔ حساس اداروں نے پولیس کو ضروری معلومات سے آگاہ کردیاہے اور راحیل عباد کی گرفتاری کے لیے مختلف شہروں میں چھاپے شروع کردیئے ہیں ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ اور  دیگر شہروں میں چھاپہ مارکارروائیاں شروع کردی ہیں اور ایئرپورٹس سمیت سرحدوں پر چیکنگ سخت کردی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button