Uncategorized

گستاخانہ خاکے اسلام کے خلاف نئی سازش ہے، مدثر عباس

شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری مدثر عباس نے فرانس کے جریدے چارلی ایبڈ کی طرف سے گستاخانہ خاکے شائع کرنے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ گستاخانہ خاکے شائع کرنے کا فعل اسلام کے خلاف ایک نئی سازش کو جنم دیا جا رہا ہے، داعش اور گستاخانہ خاکے شائع کرنے والوں کے پیچھے ایک ہی سوچ کار فرما ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس ایک سیکولر ریاست ہے اور وہاں پر لاکھوں مسلمان بھی آباد ہیں لیکن آزادی رائے کے نام پر اسلامی اقدار کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو کہ ناقابل تلافی جرم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں اٹھنے والی اسلامی بیداری سے مغرب خوفزدہ ہے، داعش کے نام پر اسلام کو بدنام کیا گیا اور ایک بار پھر گستاخانہ خاکے شائع کر کے مسلمانوں کی غیرت کو للکارا جا رہا ہے، گستاخ رسول کے قتل کے بعد مغربی ممالک کے سربراہان کا یکجا ہونا ثابت کرتا ہے کہ سیکولر طاقتیں اسلام کے خلاف متحد ہیں۔  انہوں نے کہا کہ عالمی اسلامی طاقتوں کو متحد ہو کر سیکولر طاقتوں کا مقابلہ کرنا ہو گا فرانس کے جریدے نے گستاخانہ خاکے شائع کر کے عالم اسلام کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے جس پر جریدے کو شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ داعش کا فتنہ گستاخانہ خاکوں سے زیادہ اسلام کی تضحیک کر رہا ہے جس کی بنا پر عالم کفر کو اسلام کے خلاف سازشیں کرنے کا جواز فراہم ہوا ہے، داعش کی کارستانیوں کی بنا پر اسلام مخالف طاقتوں کو گستاخانہ خاکے بنانے کا جواز ملا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام مسلم مسالک کو اس استعماری سازشوں کے خلاف متحد ہو کر فرانس کے جریدے کو معافی پر مجبور کرنا ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button