پاکستانی شیعہ خبریں

آزادی رائے کے نام پر پیغمبر اسلام کی توہین عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، شاہ تراب الحق قادری

شیعہ نیوز (کراچی) جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے تحت فرانس کے رسالے میں نبی کریم ﷺ کے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف جمعہ کو یوم احتجاج منایا جائے گا، شہر بھر کی مساجد میں علمائے کرام شان رسالت کے عنوان پر خطابات کریں گے، فرانسی رسالے میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف پر امن احتجاج کیا جائے گا، مرکزی احتجاجی مظاہرہ بروز جمعہ 01:30 بجے نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ کے باہر کیا جائے گا۔ جماعت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ سید شاہ تراب الحق قادری، صوفی حسین لاکھانی نے ایک بیان میں کہا کہ فرانس اور دیگر یورپی ممالک میں نبی کریم کے توہین آمیز خاکے شائع کرکے مسلمانوں کے جذبات کو شدید مجروح کیا جارہا ہے، آزادی رائے کے نام پر پیغمبر اسلام کی توہین عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، عالمی برادری دنیا میں قیام امن کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں۔ شاہ تراب الحق نے کہا کہ مسلمان پیغمبر اسلام کی توہین ہرگز برداشت نہیں کر سکتا، گستاخی کے خلاف عالمی سطح پر مسلم ممالک کے حکمرانوں اور او آئی سی کا کردار مجرمانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مغرب کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ مسلمان سب کچھ برادشت کر سکتا ہے لیکن نبی کریم ﷺ کی شانِ اقدس میں زرہ بھر گستاخی بھی برداشت نہیں کر سکتا یہ ایمان کا مسئلہ ہے، ناموس مصطفی ﷺ کے تحفظ کے لیے خانقاہوں اور حجروں سے نکل کر علماء و مشائخ سنت شبیری ادا کریں گے۔ اس ضمن میں اپنی جانیں بھی قربان کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button