Uncategorized

لاہور، گستاخانہ خاکوں کے خلاف تحریک صراط مستقیم کی احتجاجی ریلی

شیعہ نیوز (لاہور) تحریک صراط مستقیم پاکستان کے زیراہتمام فرانس، آسٹریلیا اور ڈنمارک میں شائع ہونے والے حالیہ گستاخانہ خاکوں کے خلاف پنجاب اسمبلی لاہور سے امریکہ قونصلیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت تحریک صراط مستقیم کے سربراہ علامہ اشرف آصف جلالی نے کی۔ ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اشرف آصف جلالی نے کہا کہ ملعون فرانسیسی جریدے کی طرف سے 50 لاکھ گستاخانہ خاکے چھاپنا نہایت جارحانہ اقدام ہے، اس سے تہذیبوں کے تصادم کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر گستاخی کے مرتکب افراد کو سزا نہ دی گئی تو تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے، مسلمان امن عالم اور تمام انبیاء کرام کی تعظیم کے علمبردار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغرب کی طرف سے مسلسل پیغمبر اسلام ﷺ کی گستاخیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس سے قبل کہ 2 ارب امت مسلمہ کے جذبات بے قابو ہو جائیں مغرب فی الفور تعظیم انیباء کے لئے قانون سازی کرے۔

انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں پر نااہل اور بزدل مسلم رہنماؤں کے رویے پر دل خون کے آنسو روتا ہے، اسلامی دنیا میں گستاخوں کیساتھ یکجہتی کرنے والے حکمران تو نظر آ رہے ہیں مگر کھلی گستاخی کرنے والوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے والا کوئی حکمران دکھائی نہیں دے رہا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک صراط مستقیم جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج منائے گی، ہم جامعہ ازہر کے اس بیان کی مذمت کرتے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ مسلمان گستاخانہ خاکوں کو نظرانداز کر دیں، گستاخوں کے حق میں پیرس ملین مارچ کے جواب میں سعودی عرب عاشقان رسول سے اظہار ہمدردی کے لئے ’’مدینہ منورہ ملین مارچ‘‘ کا اعلان کرے جس میں 57 مسلم ممالک کے حکمران ننگے پاؤں مدینہ منورہ سے مارچ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر سعودی حکومت میں اتنی جرات نہیں تو پاکستان کے اہلسنت کو اجازت دے وہ ملین مارچ کے تمام انتظامات کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک فرانس کے ساتھ سفارتی و تجارتی بائیکاٹ کریں اور مجرموں کی حوالگی کا مطالبہ کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button