پیغمبر اسلام (ص) کی توہین، پاکستان بھر میں شیعہ سنی مسلمانوں کا احتجاج
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فرانس کے میگزین چارلی ہیبڈو میں پیغمبر اسلام حضرت محمد(ص) کے گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کے خلاف مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے مذہبی سیاسی گروہوں نے آج یعنی جمعہ کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔
چارلی ہیبڈو نامی رسالے نے 2011 میں پیغمبر اسلام حضرت محمد (ص) کے توہین آمیز خاکے اپنے سرورق پر شائع کیے تھے جس کے بعد اس کے دفتر پر فائربموں کے ذریعے حملہ بھی کیا گیا تھا جب کہ اس میگزین نے داعش کے خلیفہ ابوبکر البغدادی کے حوالے سے ایک ٹوئیٹ بھی کی تھی۔
جس کے بعد رواں ماہ 7 جنوری کو رسالے کے دفتر میں فائرنگ کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے تھے۔
واقعے کے بعد چارلی ہیبڈو نے گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میگزین کی ڈیمانڈ میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اس لیے فیصلہ کیا گیا کہ اس بار اس کی اشاعت 30 لاکھ تک کی جائے گی جبکہ عمومی طور پر 60 ہزار کاپیاں شائع کی جاتی ہیں۔
اس سلسلے میں پاکستان میں سنی جماعتوں،سنی تحریک،سنی اتحاد کونسل سمیت شیعہ تنظیموں مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او نے آج ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا تھا، کراچی سمیت ملک بھر میں بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیا گیا جس میں فراسنسی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اظہار آزادی رائے کے خلاف کام کرنے والے اخبار کو فوری طور پر کالعدم قرار دیں۔
واضع رہے کہ چالی ابیڈو نامی یہ اخبار کئی دہائیوں تک فرانس میں کالعدم رہا ہے اور اسکی اشاعت پر سرکاری طور پر پابندی تھی، پابندی کی وجہ فرانس کے مشہور صدر جنرل ڈی گال کی وفات پر متنازعہ خبر لگانا بتائی جاتی ہے۔