پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی، کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی مالی مدد کرنیوالے غیر قانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شہر قائد میں پانی کی کمی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے، اس کی بڑی وجہ شہر میں قائم غیر قانونی ہائیڈرنٹس بتائے جاتے ہیں۔ سندھ رینجرز نے 20 جنوری سے ان غیر قانونی ہائیڈرینٹس کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی میں کئی غیر قانونی ہائیڈرنٹس کام کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے جہاں پانی کی کمی واقع ہو رہی ہے، وہیں ان ہائیڈرنٹس کے مالکان غیر قانونی سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں۔ ترجمان سندھ رینجرز نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی شہر میں قائم غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے مالکان براہ راست یا بالواسطہ دہشتگردوں اور کالعدم تنظیموں کو مالی مدد فراہم کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ رینجرز 20 جنوری سے غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کرے گی، تاکہ متاثرہ لوگوں کو ان سے نجات دلائی جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button