آئی ایس او کراچی کے تحت گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی مظاہرے، رہنماؤں کا خطاب
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے ملیر، ڈرگ روڈ اور ایوب گوٹھ میں فرانسیسی جریدے میں گستاخہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہروں و ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ شرکاء نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف پلے کارڈ اور بینزر اٹھا رکھے تھے، جس میں فرانسیسی جریدے اور اس واقع پر حکومتِ پاکستان کی خاموشی کے خلاف نعرے درج تھے۔ جامع مسجد دربارِ حسینی ملیر کے سامنے منعقد ہونے والی احتجاجی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر بردار محمد عباس نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کا مقصد یہ نہیں کہ کسی مذہب کے مقاسات کی توہین کی جائیں، حضرتِ محمد مصطفی ﷺ کی ذات کے خلاف کی جانے والی توہین کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی، رسولِ اکرم کی ذات مسلمانوں کے لئے ہدایت کا سر چشمہ ہے، فرانسیسی جریدے میں شائع ہونے والی توہین آمیز خاکوں پر حکومتِ پاکستان کی خاموشی مجرمانہ ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ صادق رضا تقوی کا کہنا تھا کہ اسلام مخالف قوتیں مغرب میں پیامِ اسلام کے تیزی سے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو دیکھ کر خوف زدہ ہے، ایسی قواتیں شام اور عراق میں داعش سے گروہ کی پست پناہی بھی کر رہی ہے، ایک جانب تو داعش کی کارروائی کو مغربی میڈیا اسلام سے منسلک کرنے کی کوشش کر رہا ہے تو دوسری جانب رسولِ دو عالم ﷺکی شان میں گستاخی کی جا رہی ہے، اسلام کے خلاف کی جانے والی مغربی سازشوں کے خلاف او آئی سی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ علاوہ ازیں آئی ایس او پاکستان ڈرگ روڈ یونٹ کی جانب سے جامع مسجد امامیہ قدیم سادات کالونی ڈرگ روڈ سے لے کر امام بارگاہ کاظمین تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور آئی ایس او پاکستان سچل گوٹھ یونٹ نے نمازِ جمعہ کے بعد جامع مسجدالحسینی ایوب گوٹھ سے سچل بس اسٹاپ تک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔