توہین رسالت پر خاموش مسلم حکمران بروز حشر حضورﷺ کو کیا منہ دکھائیں گے، علامہ طاہر اقبال چشتی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چوہڑ چوک راولپنڈی میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت سنی تحریک کے ضلعی صدر علامہ طاہر اقبال چشتی و دیگر نے کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر اقبال چشتی نے کہا کہ پیرس میں یہود و نصاریٰ کے اجتماع میں شرکت کرنیوالے مسلم حکمران پوری مسلم اُمہ سے معافی مانگیں۔ توہین آمیز خاکے شائع کرنے والے جریدے کے حق میں مغربی ممالک کے سربراہ سڑکوں پر نکل سکتے ہیں تو گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف مسلم ممالک کے حکمران خاموش کیوں ہیں؟ توہین رسالتؐ پر خاموش مسلم حکمران بروز حشر حضورﷺ کو کیا منہ دکھائیں گے؟ مسلم حکمران گستاخانہ خاکوں کے معاملے کو اوآئی سی اوراقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمزپر اٹھائیں اورانھیں پوری مسلم اُمہ کے جذبات سے آگاہ کریں۔ پا کستان سمیت تمام مسلم ممالک سے فرانس اور جرمن سفیروں کو فوری طور پر بے دخل کیا جائے۔ اقوام متحدہ اور او آئی سی اپنی بے حسی ختم کرتے ہوئے توہین مذاہب کیخلاف قانون سازی کریں۔