Uncategorized

پاکستان میں تکفیریت اور دہشت گردی کے خلاف شیعہ، سنی متحد ہیں، ناصر شیرازی

شیعہ نیوز (چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ پاکستان میں شیعہ سنی ایک تسبیح کی طرح ہیں، پاکستان میں تکفیریت اور دہشت گردی کے خلاف ہم سب متحد ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے چنیوٹ میں شہید اصغر عباس کے چہلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ناصر عباس شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ اگر مولانا فضل الرحمان نے طالبان کی حمایت نہ چھوڑی تو باقی زندگی طالبان کے ساتھ گزارنی پڑے گی۔ پاکستان میں اب دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے لئے کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چنیوٹ کی انتظامیہ کو وارننگ دیتا ہوں کہ ہمارے خلاف جھوٹے اور ناجائز مقدمات نہ بنائے ہم میدان میں ہیں آپ کو سکھ کا سانس نہیں لینے دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button