Uncategorized

ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں شب شہداء منائی گئی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان (این ایف سی آئی ای ٹی) یونٹ کے زیراہتمام آرمی پبلک اسکول پشاور میں شہید ہونے والے بچوں اور اساتذہ کی یاد میں شب شہداء منائی گئی۔ شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی اور شمعیں بھی روشن کی گئیں۔ شب شہداء میں تلاوت حدیث کساء بھی کی گئی۔ اس موقع پر یونٹ کے اراکین اور سینیئرز کے علاوہ سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر سابق مرکزی صدر برادر یافث نوید ہاشمی نے شہید کی عظمت پر خصوصی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں اُنہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور نے قوم کے سامنے تکفیری عناصر کو بےنقاب کیا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ تکفیریت کے سرپرستوں اور اُنہیں سیاسی شیلٹر فراہم کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button