Uncategorized

راولپنڈی میں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) واہ گارڈن میں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجہ میں حملہ آور ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ناکے پر مسافر وین کو روک کر پولیس تلاشی لے رہی تھی کہ اسی دوران ایک گاڑی میں بیٹھے شخص پر شبہ ہوا اور اس کو گاڑی سے نیچے اترنے کے لئے کہا گیا لیکن مشتبہ شخص نے گاڑی سے اتر کر فرار کی کوشش کی تاہم زبردستی روکنے پر اس شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button