Uncategorized

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا توسیع تنظیم مہم چلانے کا اعلان

شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اصغر مہدی نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں مرکزی صدر تہور حیدری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ امسال شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 20ویں برسی 7,8 مارچ کو منائی جائے گی، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کے دن سے توسیع تنظیم مہم چلائی جائے گی، برسی میں ملک بھر سے ہزاروں عاشقان شہید شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے تمام ڈویژن میں سینئرز عہدیداران یونٹس کے دورے کریں گے اور شہید کی قوم وملت کے لئے خدمات کے حوالے سے آگاہی دیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ اور ساہیوال میں خصوصی مہم چلائی جائے گی تاکہ نئے تنظیمی سٹرکچر کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 24 تا 31 جنوری ہفتہ ریکارڈ سازی منایا جائے گا تاکہ تنظیمی فیصلہ جات، ریکارڈ اور دیگر تنظیمی اثاثوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔ انہوں نے ملک بھر کے تمام تنظیمی کارکنان پر زور دیا کہ تنظیمی اثاثہ جات کی جمع آوری میں اپنا کرادر ادا کریں تاکہ آئی ایس او کی ثقافت اور پیغام اگلی نسلوں تک پہنچایا جا سکے۔ یاد رہے کہ آئی ایس سال رواں کو تجدید عہد سال کے نام سے منا رہی ہے، توسیع تنظیم و ہفتہ ریکارڈ سازی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button