پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور کے المناک واقعہ میں ملوث زیادہ تر سلفی وہابی طالبان دہشت گرد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کےانسپکٹر جنرل پولیس ناصر خان درانی نے سانحہ پشاور کی تفتیش میں اہم پیشرفت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہےکہ پشاور کے دردناک واقعہ میں ملوث زیادہ تر سلفی وہابی طالبان دہشت گردوں کو پاکستان اور افغانستان سے گرفتارکرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کےانسپکٹر جنرل پولیس ناصر خان درانی نے سانحہ پشاور کی تفتیش میں اہم پیشرفت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہےکہ پشاور کے دردناک واقعہ میں ملوث زیادہ تر سلفی وہابی طالبان دہشت گردوں کو پاکستان اور افغانستان سے گرفتارکرلیا گیا ہے۔

اطلاعات کےمطابق سانحہ پشاور کے شہدا کے چہلم پر آئی جی خیبرپختونخواہ ناصر درانی نےکہاکہ سانحے کی تفتیش درست سمت میں جاری ہے اور اس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جبکہ اسکول پر حملے میں ملوث بیشتر طالبان دہشت گرد پاکستان اور افغانستان سے گرفتار ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی افغان مہاجرین کی بڑی تعداد میں گرفتاریاں کی گئی ہیں اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت اور عسکری قیادت افغان قیادت کے ساتھ رابطے میں ہے تاہم پاکستان اور افغانستان کے درمیان ملزمان کے تبادلے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پشاور میں 16 دسمبرکو آرمی پبلک اسکول پر حملے میں 134 بچوں سمیت 144 افراد جاں بحق ہوگئے تھے حملے کی ذمہ داری طالبان دہشت گردوں نے قبول کی تھی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button