Uncategorized

مسلم لیگ ن کی پاکستان دشمنی، عالمی دہشتگرد ملک اسحاق کو سرکاری فنڈ سے پیسے جاری

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پنجاب پولیس کی سفارشات پر حکومت پنجاب (مسلم لیگ ن) نے کالعدم دہشتگرد وہابی تنظیم کے بدنام زمانہ کئی ہزار محب وطن پاکستانیوں کا قاتل ملک اسحاق کے خاندان کی مالی ماونت کے لئے سرکاری خزانے سے 75 ہزار روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ سے فنڈز جاری کردیئے ہیں، ملک اسحاق پر 100 سے زائد شیعہ مسلمانوں کے قتل کے مقدمات ہیں، ملک اسحاق گزشتہ برس 25 ستمبر کو تین ماہ کے لئے نظر بند کیا گیا تھا، جس کے بعد حکومت پنجاب کی جانب سے اس دہشتگرد کے خلاف جاری کیسز میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیے گئے، اسی وجہ سے اس دہشتگرد کی 25 دسمبر کو اس ملعون کی نظر بندی ختم کردی گئی تھی اور ہر ماہ 25 ہزار روپے کے حساب سے اس کی فیلمی کی کفالت سرکاری خزانے سے 75 ہزار روپے دیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ کی جانب سے ملک اسحاق کے کیسز پر غور کرنے کے لئے اعلیٰ حکام کو روان ماہ دوبارہ فائل پیش کی گئی ہے، جس کے بعد معاملہ دبا دیا گیا تھا، اور اب فائل کی مکمل فوٹو کاپی اعلیٰ حکومتی عہدیدار کے پاس موجود ہے جبکہ ایک کاپی وزارت داخلہ کو بھجوادی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ملک اسحاق کئی ہزار معصوم شہریوں کا قاتل ہے، جبکہ اعلانیہ عدالت کے کٹہرے میں جاکر اس ملعون انسان نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے شیعوں اور سنیوں کو قتل کیا ہے، اور اگر وہ رہا ہوا تو پھر سے مزید کو قتل کرے گا۔ ایک ایسے انسان کو مسلم لیگ ن کی جانب سے سرکاری وظیفہ فراہم کرنا اسلام اور پاکستان دونوں سے دشمنی کے مترادف ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button