Uncategorized

داعش ایک فتنہ ہے جو کہ استعمار کا تیار کردہ ہے، علامہ فاروق سعیدی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکہ کو جس جس ملک سے خطرہ ہے وہاں اسلام کے نام کو بدنام کرنے اور اپنے دشمن کو ختم کرنے کے لیے داعش کا استعمال کر رہا ہے، اگر آپ غور کریں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ داعش کا اسلام سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلی علامہ فاروق خان سعیدی نے ”اسلام ٹائمز” کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ داعش ایک فتنہ ہے جو کہ استعمار کا تیار کردہ ہے، اسلام کسی بے گناہ کو مارنے کا حکم نہیں دیتا، امریکہ اب اپنی جگہ داعش کو استعمال کر رہا ہے پہلے شام میں اس کو پروان چڑھایا جب وہاں ناکام ہوا تو اسے عراق میں دھکیل دیا اور اب وہاں بھی اُسے ناکامی کا سامنا ہے اب اسے پاکستان میں اُتارنے کا خواب دیکھ رہا ہے جس کی ایک مثال اسلام آباد میں واقع ایک مدرسے کی طالبات کا داعش کو دعوت دینا ہے، یہ ایک ایسی سازش ہے جس کے تانے بانے واشنگٹن میں بنتے ہیں اور داعش اگر کسی ملک میں کامیاب ہوگیا تو وہاں امریکہ اپنی فوجیں اُتار کر ایک نئی جنگ شروع کر دے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button