پاکستانی شیعہ خبریں

لکی مروت، ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام جشن میلاد النبی (ص) کا انعقاد

شیعہ نیوز (لکی مروت) مجلس وحدت مسلمین ضلع لکی مروت کے زیر اہتمام جشن میلاد النبی (ص) کا اہتمام کیا گیا، امام بارگاہ حسینیہ لکی مروت میں منعقدہ میلاد کی تقریب سے مختلف ذاکرین، نعت خوانوں اور مذہبی شخصیات نے خطاب کیا، اور آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے، مقررین نے سیرت خاتم النبیاء (ص) پر روشنی ڈالی۔ محفل میلاد کے بعد نیاز کا اہتمام بھی کیا گیا۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں اہل تشیع کی تعداد انتہائی قلیل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button