داعش پاکستان کا کمانڈر یوسف سلفی ساتھیوں سمیت گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بدھ کے روز لاھور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے داعش کے ایک مبینہ مقامی کمانڈر اور اس کے 2 ساتھیوں کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس شخص کا نام یوسف السلفی ھے جو شام کا پاکستانی نژاد شہری ھے اور پانچ ماہ قبل ترکی کے راستے پاکستان پہنچا تھا۔
اس کا ایک ساتھی داعش جنگجوؤں کو شام بھجوانے کے فرائض ادا کر رھا تھا۔ عسکری ذرائع کے مطابق یوسف السلفی شام کی سرحد سے ترکی میں داخل ھوا تھا جہاں وہ گرفتار بھی ھو گیا تھا تاھم اس نے کسی طرح وھاں سے پاکستان پہنچنے کا انتظام کیا اور پاکستان میں داعش کی قیادت سنبھالی۔ حکام کا کہنا ھے کہ اس شخص نے دوران تفتیش داعش سے تعلقات تسلیم بھی کر لئے ھیں۔ جبکہ اس کے پاکستان میں موجود کئی دہشتگرد اور کالعدم تنظیموں سے رابطے بھی ہیں۔
واضع رہے کہ پاکستانی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار بارہا داعش کی پاکستان میں موجودگی کو مذاق قرار دیتے ہیں آئے ہیں، تاہم یوسف سلفی کی گرفتاری کے حوالے سے انکا کوئی بیان بھی ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے،اور امید یہ کی جارہی ہے کہ وہ حسب عادت اس خبر کو بھی غلط قرار دیدیں گے