Uncategorized

پاکستان میں طالبان کے والد متحرم سمیع الحق نے طالبان کو اسلام کا نمائندہ قرار دیدیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جمیعت علمائے اسلام (س) گروپ کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے متنبہ کیا ہے کہ اگرحکومت مدارس کے خلاف ایکشن سے بازنہ آئی تو جیل بھرو تحریک چلے گی۔ لاہور میں نمازِ جمعہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف وہ جنگ لڑنا چاہتے ہیں جسے لڑنے کی ناکام کوشش ان سے پہلے پرویز مشرف اورآصف علی زرداری بھی کرچکے ہیں۔ لاہور میں مسجد شہدا میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ اچھے اوربرے طالبان کی اصلاحات حکمرانوں کی اپنی ایجاد کردہ ہیں اگر وزیر اعظم نے مدرسوں کے خلاف کارروائی کی تو ان کی حکومت نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مدارس میں پڑھنے والےہزاروں افغان طلبہ کو واپس افغانستان دھکیلا جارہا ہے جو افغان پالیسی کی نفی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جوکام پرویز مشرف اورزرداری نہیں کرسکے وہ کام نواز شریف سے کرایا جارہا ہے۔ حکومت اپنے اقدامات سے مدارس اور پاک فوج میں تصادم کرانا چاہتی ہے۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ امریکا بھارت اوراسرائیل نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ افغانستان میں برسر پیکار طالبان امت کی نمائندگی کررہے ہیں مگرتحریک طالبان کی سمجھ نہیں آتی کہ اس کی جڑیں کہاں سے ملتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button