پاکستانی شیعہ خبریں

امریکہ بھارت گٹھ جوڑ خطے کے امن کے لئے خطرہ ہے، ثروت اعجاز قادری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے امریکی صدر اوبامہ کے دورہ بھارت کے حوالے سے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکہ بھارت گٹھ جوڑ خطے کے امن کے لئے خطرہ ہے، دفاعی معاہدے اور سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رُکنیت کیلئے امریکی حمایت خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔ سنی تحریک لاہور کے آفس سے جاری بیان کے مطابق ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ امریکہ نے ہر معاملے میں پاکستان کی بجائے بھارت کو ترجیح دی ہے، امریکہ اب بھی افغانستان سے رسوا ہو کر نکلنے کے بعد بھارت کو خطے کا تھانیدار بنانا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی مشیر خارجہ قوم کو طفل تسلیاں دینے کی بجائے خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کیلئے نئی پالیسیاں بنائیں، اگر بھارت سی ٹی بی ٹی معاہدے پر دستخط کرنے سے انکاری ہے تو پھر کس قانون کے تحت بھارت کو نیو کلیئر فیول کی فراہم کی جا رہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ خطے میں بھارتی بالادستی قائم کرنے کا امریکی خواب کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button