سانحہ پشاور پاکستان میں تین دہائیوں سے دہشت گردی کے واقعات میں ایک بدترین سانحہ تھا، علی نقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ علم دشمن عناصر کی کاروائیاں پاکستان میں تعلیم کے فروغ اور تسلسل کو روکنے کی ایک ناکام سازش کا حصہ ہے۔ یہ جاہل جان لیں کہ ہم ان کی بزدلانہ کاروائیوں سے ڈرنے والے نہیں ہم یہاں پر شہداء پشاور کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے جوانمردی کے ساتھ دشمنوں کا سامنا کیا، وہ ننھے پھول جب اسکول گئے تو کیا معلوم کہ یہ آکر سبق ہوگا۔ ہم اُس پرنسپل کو سلام پیش کرتے ہیں کہ جس نے اپنی جان پر کھیل کر معصوم طلباء کو بچایا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی چہلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علی نقوی نے کہا کہ سانحہ پشاور پاکستان میں تقریبا تین دہائیوں سے دہشت گردی کے واقعات میں ایک بدترین سانحہ تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ اس بھیانک واقعہ کو صدیوں تک یاد رکھا جائے گا جس نے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دیں۔ اس واقعے کی جڑیں جہاد افغانستان سے جاملتی ہیں کہ جس کی روح پیدا کرکے پوری دنیا میں مسلم انتہاپسندی اور دہشت گردی کو فروغ دینے میں امریکہ پیش پیش رہا اور ساتھ ہی اسرائیل کی سرپرستی کرتا رہا۔