Uncategorized

پاکستان میں اسلحہ کی سیاست کرنیوالوں کے خلاف بھی کارروائی کرنی چاہیئے، علامہ اقتدار نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور کو حکومت سنجیدگی سے لے اور ملک بھر میں موجود وزیرستان کے خلاف کارروائی کرے۔ پاکستان میں اسلحہ کی سیاست کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کرنی چاہیئے۔ دارالحکومت میں واقع وزیرستان کو فی الفور مسمار کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں آرمی پبلک سکول کے شہداء کی چہلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ اقتدار نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پشاور میں جس طرح بےگناہ بچوں کا خون بہایا گیا اگر پھر بھی حکمران خواب غفلت سے بیدار نہ ہوں تو ہم سمجھیں گے کہ حکومت دہشت گردی کو روکنے میں نہیں بلکہ دہشت گردی کرا رہی ہے۔ اُنہوں نے زخمیوں اور شہداء کے لواحقین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں لیکن آپ نے اپنے بچوں کی شہادت کے باعث خدا کی قربت حاصل کرلی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button