پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ مقصود ڈومکی سے بی این پی کے مرکزی رہنماء میر اکبر مینگل کی ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق ایم پی اے میر محمد اکبر مینگل نے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور بلوچستان کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مذہب کے نام پر ہونے والی دہشت گردی اور معصوم انسانوں کا قتل عام قابل مذمت ہے، تمام امن پسند قوتیں متحد ہوکر دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دیں، ہم نے ہمیشہ مذہب کے نام پر ہونے والی دہشت گردی کے خلاف موثر آواز بلند کی۔ بلوچستان کے عوام گذشتہ 67 سالوں سے محرومیت کا شکار ہیں ،یہاں کے عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے میر محمد اکبر مینگل نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش اور عوام احساس عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ بی این پی مینگل نے ہمیشہ مذہبی منافرت اور دہشت گردی کی مذمت کی ہے، بلوچستان کے عوام آج بھی ضروریات زندگی سے محروم ہیں، یہاں کے باشندے بجلی ،گیس، صاف پانی، صحت اور تعلیم جیسی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔  اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی مولانا برکت علی مطہری، سیکرٹری فلاح و بہبود مولانا سہیل اکبر شیرازی اور مولانا سیف علی بلوچ بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button