کوئٹہ:ایم ڈبلیو ایم وہ پہلی جما عت ہے جس نے دہشت گر دوں سے مذا کر ات کو شیطان سے مذا کرات قرار دیا،ناصر شیرازی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مر کزی سیکریٹری سیا سیات جناب نا صر عبا س شیر ازی نے کوئٹہ میں ایک اہم پریس کانفر نس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین وہ پہلی جما عت ہے جس نے پا کستان میں دہشت گر دوں سے مذا کر ات کو شیطان سے مذا کرات کہا اور دہشت گر دی کے خلاف ملک گیر آپریشن کا مطالبہ کیا ۔آج تمام پارلیمانی پا رٹیوں کا دہشت گر دی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے مو قف کی تا ئید کر کے اکٹھے ہو نا خوش آئند ہے۔لیکن بعض سیا سی عنا صر دہشت گردوں کو بچانے کیلئے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا رُخ مو ڈ رہے ہیں ۔ وطن عزیز ابھی نہیں تو کبھی نہیں کی کیفت میں ہے اگراس وقت ملک گیر آپریشن کر کے دہشت گر دوں ان کی پنا ہ گا ہوں اور اُن کے مراکز کو ختم نہ کیا گیا تو پاکستان اس عفریت سے نجات نہیں پا سکتا ۔
انہوں نے کہا کہ وہ دہشت گرد جو وزیر ستان میں مذہب کے نا م پر قتل عام کرتا ہے اور کوئٹہ سے لیکر پشا ور تک بے گناہوں کے خون سے ہا تھ رنگتا ہیں چھوٹا مجرم ہیں اور وہ دہشت گر د جو سیاسی اور صحافی سطح پر ان عنا صر کو مدد فراہم کرتا ہیں سب سے بڑا مجرم ہیں دہشت گر دوں اور اُن کے سر پر ستوں کے خلاف بلا امتیاز کا ر وائی وقت کی اہم ٖضر ورت ہیں۔ مذہبی انتہاپسندی کو روکنے کیلئے بلوچستان میں بھی اصلاحا ت کرنے اور علاقے کو حقوق دلانے کیلئے مجلس وحدت مسلمین ہر سطح پر اپنا کر دار ادا کرتی رہے گی ۔
پنجا ب میں ن لیگ کی صو بائی اور وفا قی حکومت نے دہشت گر دوں کو یقین دہانی کرائی ہیں کہ اُن کے سیا سی عہدے داروں اور اہم کا رکنوں کو قانون کے شکنجے میں نہیں لیا جا ئیگا یہ دہشت گر دی کے خلاف جنگ کی روح کے خلاف ہے ۔ن لیگ کی خا رجہ اور دا خلہ پا لیسی میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی لہذا مجلس وحد ت مسلمین ن لیگ کی قیا دت میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے امکانا ت کو مستر د کر تی ہے۔
اگر کوئٹہ کے سا نحات کے مر تکب افراد کو گر فتار کرکے نشان عبرت بنایا جاچکا ہوتا تو سانحہ پشا ور رونما نہ ہوتا ۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کوئٹہ میں مذہبی دہشت گر دوں اور دہشت گردوں کو تیز ترین عدالتی پرا سیس سے گزار کر نشا ن عبرت بنا یا جا ئے تاکہ دہشت گر دی اور دہشت گردوں کی حو صلہ شکنی ہوسکیں۔
مجلس وحدت مسلمین نے وطن عزیز کو استحکام عطا کرنے کیلئے شیعہ ،سُنی اتحاد کا جو سلسلہ شر وع کیا ہے اُس میں اضا فہ کرتے ہوئے اہم دربا روں کی گدی نشینوں کو بھی شا مل کیا جا رہا ہیں 27جنوری کو کوٹ مٹھن میں خواجہ فرید کے عرس کی تقریبات میں ایک بڑے اجلاس میں وحدت اسلامی کے حوالے سے اہم پیش رفت متو قع ہے۔