پاکستانی شیعہ خبریں

سندھ اور بلوچستان سے فارغ التحصیلان جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کا عظیم الشان اجتماع

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلام آباد میں جامعۃ المصطفی العالمیہ کے فارغ التحصیلان کے کامیاب اجتماع کے بعد دوسرا عظیم الشان اجتماع جامعۃ المصطفی العالمیہ کراچی کے تعاون سے دفتر جامعۃ المصطفی العالمیہ پاکستان کے زیراہتمام دانشگاہ امام خمینی ؒ گلستان جوہر کراچی میں 22 جنوری 2015ء منعقد ہوا۔ جس میں صوبہ سندھ اور صوبہ بلوچستان کے فارغ التحصیلان نے بھرپور شرکت کی۔ تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ کے بعد حجۃ الاسلام انیس الحسنین نے مختصر طور پر پروگرام کے اغراض و مقاصد اور تفصیلات بیان کیں۔

خطبہ استقبالیہ پاکستان میں جامعۃ المصطفی العالمیہ کے نمائندہ حجۃ الاسلام و المسلمین آقای سید سجاد ہاشمیان نے دیا۔ بعد ازاں حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ حیدر علی جوادی نے خطاب کیا، اور جامعۃ المصطفی العالمیہ کے شعبہ تعلقات عامہ و بین الاقوامی امور کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حکیم الہٰی نے تفصیلی خطاب کیا اور انجمن فارغ التحصیلان جامعۃ المصطفی العالمیہ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور انجمن کی تشکیل کا طریقہ کار بیان کیا۔ ان کے بعد جامعۃ المصطفی العالمیہ کے شعبہ تحقیق کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عباسی اور حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید رضی جعفر نقوی نے خطاب فرمایا۔

جامعۃ المصطفی العالمیہ کے شعبہ امور دانش آموختگان و مبلغان کے سربراہ جناب ڈاکٹر دھقانی کی نگرانی میں انجمن فارغ التحصیلان کے انتخابات انجام پائے۔ جس کے نتیجہ میں حجج اسلام آقایان سید شہنشاہ حسین نقوی، سید رضی جعفر نقوی، شیخ غلام محمد سلیم، کرم علی حیدری، عبدالمجید بھشتی، رضا محمد سعیدی، شبیر حسن میثمی، سید ہاشم موسوی اور مقصود علی ڈومکی منتخب ہوئے۔ اور منتخب اراکین نے حجۃ الاسلام شیخ غلام محمد سلیم کو صدر جبکہ حجۃ الاسلام کرم علی حیدری کو انجمن کا نائب صدر و جنرل سیکرٹری منتخب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button