سندھ حکومت کا ایک اور کارنامہ، شیعہ عمائدین کی سیکورٹی پر معمور اہلکاروں کو ہٹا لیا گیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی میں آئے روز بڑھتی ہوئی ٹارگیٹ کلنگ اور دہشت گردی کو کنڑول کرنے میں ناکام سندھ حکومت نے شیعہ عمائدین کو دی گئی سیکورٹی واپس لے لی ہے، حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کرے لیکن یہاں سندھ حکومت کا عجب ہی حال ہے، ایک طرف سندھ حکومت کے نام نہاد بزرگ سیاستدان وزیر اعلی قائم علی شاہ صاحب کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں شیعہ مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام تو ہوہی گئے ہیں تو دوسری طرف شیعہ علماء و عمائدیں جو دہشتگردوں کی ہٹ لسٹ پر ہوتے ہیں انکی سیکورٹی پر معمور اہلکاروں کو بھی واپس بلا لیا ہے، وجہ ابھی تک نہیں بتائی گئی تاہم سندھ حکومت کے اس اقدام پر شیعہ علماء و عمائدین اور دیگر شیعہ تنظیموں کی جانب سے اس بات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے، اور کہا ہے کہ اگر کسی بھی رہنماء یاعالم کو نقصان پہنچا تو ذمہ دارسندھ حکومت ہوگئی۔