پاکستانی شیعہ خبریں

ڈیرہ اسماعیل خان، تحریک طالبان کا دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز (ڈی آئی خان) ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے کاروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان کے ایک اہم دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کو اپنے ذرائع سے اطلاع ملی تھی، کہ جنوبی وزیرستان کا رہائشی ایک شخص کسی ڈیل کے سلسلے میں ڈی آئی خان میں داخل ہو چکا ہے۔ گومل یونیوسٹی پولیس نے مذکورہ شخص کے گرد گھیر ا تنگ کرکے لنڈہ اڈا کے قریب گرفتار کرلیا۔ پولیس کو دیکھ کر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی، مگر سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس والوں نے پکڑ لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عبدالرحمن ولد غلام سرور محسود سکنہ حال جٹہ جال والا کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے اور وہ کسی ڈیل کے سلسلے میں ڈی آئی خان میں موجود تھا۔ ملزم کے قبضے سے آٹھ افغان سروس موبائل کارڈز، شہر ی علاقوں کے دو عدد نقشے جن پر ڈگریاں، درجے اور پیمائش تحریر تھی۔ ایک جعلی ڈومیسائل بنام عرفان، حکیم اللہ محسود کے نام سے ایک پمفلٹ۔ ایک خط جس میں نئے جہادی نعرے اور فقرے درج تھے۔ اسلحہ کی نئی ریٹ لسٹ اوردیگرکاغذات برآمد ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی پولیس نے تھانہ گومل یونیورسٹی میں ملزم کیخلاف ۱۵۳-۱۵۳A-۹/۱۱-W-ATA کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button