پاکستانی شیعہ خبریں

مغرب کی کوشش ہے کہ اسلام کو دہشت گردی سے جوڑا جائے،تحریک نفاذ فقہ جعفریہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تحریک نفاز فقہ جعفریہ بلوچستان کے ترجمان طارق جعفری نے مغرب میں توہین آمیز خاکوں کی مسلسل اشاعت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اسلام کے خلاف ایک سازش ہے اور مغرب کی کوشش ہے کہ اسلام کو دہشت گردی سے جوڑا جائے، انہوں نے کہا کہ سیرت رسول اکرم (ص)سے پتہ چلایا جاسکتا ہے کہ آپ مکمل رحمت و شفقت کا پیکر ہیں جس نے تمام عمر ظلم و بربریت کے خلاف جہاد کیا اور آج جو بھی سیرت پر عمل نہیں کرتا اور شدت پسندی پر گامزن ہے وہ راستے سے ہٹ چکا ہے ۔طارق جعفری نے کہا کہ عرب لیگ اور اسلامی کانفرنس کی غیرت مرچکی ہے اگر مسلمان غیرت کی بحالی چاہتے ہیں تو ساٹھ اسلامی ممالک کے سربراہان کو شان رسالت مارچ کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button