لاہور: سانحہ شکار پور کے ایک شہید سید قمر کاظمی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شکارپور میں شہید ہونے والے لاہور کے رہائشی سید قمر کاظمی کا نماز جنازہ بھی ادا کیا گیا۔ مظاہرین نے شہید قمر کاظمی کے لواحقین ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے اندرون سندھ اور حالیہ واقعہ میں ملوث دہشت گرد عناصر کی نشاندہی کی جائے اورعبرت کا نشان بنادیا اس موقع پر علماء کرام ،مردوں عورتوں اور جوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مظاہرین سے آئی ایس او لاہور ڈویژن کے صدر شکیل اصغر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے دہشت گردوں نے ایک بار پھر اسلام اور پاکستان دشمنی کا ثبوت دیا ہے پاکستانی قوم کے حوصلے بلند ہیں اور ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔پائیدار امن کے لئے حکومت اور سکیورٹی اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارے حوصلے پست ہونے والے نہیں ملت تشیع کا ماضی شہادتوں سے سرخ ہے حکومت سندھ سے متعدد بار احتجاج کے باوجود شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کے لئے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ۔مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے