پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ شکار پور کے خلاف سول سوسائیٹی کا وزیر اعلی ہاوس کے باہر دھرنا جاری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گذشتہ رات سانحہ شکارپور پر سول سوسائٹی کا احتجاج، پولیس نے وزیراعلی ہاؤس سندھ جانے سے روک دیا گیا تھا ، مظاہرین کا پی-آئی-ڈی-سی کے مقام پر دھر نا تاحال جاری ہے، اس احتجاجی دھرنے کی آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی نے حمایت کا اعلان کیا ہے، دھرنے میں سنی الائنس پاکستان کے چئرمین صاحبزادہ اظہر رضا، معروف مذہبی اسکالر مولانا علی مرتضی زیدی، صحافی خرم ذکی، سماجی شخصیت چئرمین جے-ڈی-سی ظفر عباس جعفری، معروف نعت خواں و منقبت خوان فرحان علی رضوی(علی وارث)، مولانا صادق رضا تقوی نے بھی شرکت کی جبکہ دھرنے کی قیادت جبران ناصر جو سماجی رہنما ہیں کررہے ہیں۔ تاہم اب سے کچھ دیر قبل سندھ حکومت کی شرمیلہ فاروقی نے دھرنے میں شرکت کی اور رہنماؤں سے بات چیت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button