پاکستانی شیعہ خبریں
شکارپور پولیس نے سانحہ شکارپور کا مقدمہ درج کرلیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شکار پور پولیس نے 30جنوری کو شکار پور کے گنجان آباد علاقے لکھی در کی امام بارگاہ و مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع میں ہونے والے بم دھماکے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اس ضمن میں مذکورہ تھانے کے ایس ایچ او غلام بشیر کھوکھر کی مدعیت میں درج ہونے والے مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کے واقعے میں 63افراد شہید اور 73افراد زخمی ہوئے مقدمے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ 1بجکر 30منت پر ہوا تھا مقدمے میں 3/4ایکسلیوزو سمیت متعدد دفعات لگائی گئی ہیں۔