داعش کے خطرات ناہل حکمرانوں کی وجہ سے سروں پر آج بھی منڈلا رہے ہیں، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے مدرسہ غوثیہ کوٹری میں لبیک یارسول اللہ ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناموس مصطفی ﷺ کا تحفظ ہر قیمت پر کریں گے، حکمراں فرانس کے سفیر کو ملک بدر اور سفارت خانہ بند کر کے اپنے سفیر کو واپس بلائیں، میگزین حملہ کی مذمت کرنے والوں کی زبانیں توہین آمیز گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر کیوں خاموش ہیں، MNA غلام احمد نے فرانسی گستاخوں کے خلاف جس جرأت اور عزم کا اظہار کیا ہے وہ قابل دید ہے، وہ پارلیمنٹ میں بھی اسی جذبہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے عاشق رسول ملک ممتاز حسین قادری کی رہائی کے لئے آواز بلند کریں، جس نے عظمت مصطفی ﷺ کا تحفظ کرتے ہوئے گستاخ گورنر سلمان تاثیر کو واصل جہنم کیا، ممتاز قادری عاشق رسول ﷺاور امت کا ہیرو ہے اسے نقصان پہنچایا گیا اور اس کے مقدمہ کو فوجی عدالت بھیجنے کی سازش کی گئی تو عاشقان رسول ﷺ سڑکوں پر نکل آئیں گے، جنرل راحیل شریف فوج کو عوام سے لڑنے کی گھناؤنی سازشوں کو سمجھیں، آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ ی ہے مگر داعش کے خطرات نااہل حکمرانوں کی وجہ سے سروں پر آج بھی منڈلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاوڈ اسپیکر پر درود و سلام کی صداؤں کو روکا گیا تو بارود والے سر اٹھائیں گے، پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا ہے لہذا یہاں ہر ایک کو مذہبی آزادی ہونی چاہئے، اذان اور درود و سلام کی آواز کو دبانے کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، نواز حکومت بھی جنرل پرویز مشرف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے لاوڈ اسپیکر پر اذان اور درود و سلام پڑھنے والے علماء پر مقدمات قائم کرکے گرفتار کیا جارہا ہے، حکمراں جنرل پرویز مشرف کے انجام سے سبق سیکھیں، اگر علماء حجروں اور خانقاہوں سے باہر نکل آئے تو پھر دھرنوں کی ضرورت نہیں پڑے گی، نواز شریف کا تھوڑ وقت رہ گیا ہے، مساجد سے درود و سلام اور یا رسول اللہ ﷺ کی صدائیں روکنے والے جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے اور پھر حکمرانوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی، غلامان رسولﷺ درود و سلام پڑھتے ہوئے اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔ اس موقع پر قاری نیاز احمد نقشبندی، قاری محمد عرفان رحمانی، قاری محمد ارشد نقشبندی رحمانی، خالد حسین عطاری نے بھی خطاب کیا۔