پاکستانی شیعہ خبریں

ہم طالبائزیشن کو کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے، سندھی قوم پرست جماعتوں کا اعلان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ٹنڈو محمد خان کی مختلف تنظیموں کی جانب سے سانحہ شکار پور کیخلاف پرانے بس اسٹاپ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ، بینر اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے، اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے ضلعی نائب صدر ظہور احمد ہالیپوٹو، جاوید ہالیپوٹو، گلشیر کولاچی، جساف کے صدر جواد حسین سومرو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں انتہاء پسندی بڑتی جارہی ہے اور شکار پور میں ہونیوالے خودکش حملے میں بے گناہ لوگ شہید اور زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم طالبائزیشن کو کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے، سندھ امن محبت اور بھائی چارے کی دھرتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شکارپور سانحے میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button