عالمی برادری کشمیر کے معاملے پر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یوم یکجہتی کشمیر کے دن کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ڈویژن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کشمیر کے معاملے پر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی ہے۔ پاکستانی قوم کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہے۔ کشمیر پر پاکستان کا موقف اصولوں پر مبنی ہے۔ کشمیر پاکستان کے لیے ناگزیر ہے۔ سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل نہ کرنے والا ملک مستقل نشست کا خواب دیکھ رہا ہے۔ کشمیریوں سے متعلق عالمی برادری فرض پورا نہیں کر سکی۔ سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کیوں نہیں کرا رہی۔ کشمیریوں میں حق خوداردیت کی خواہش اور پاکستان کو اپنے موقف سے ہٹانا، دونوں بھارت کے بس کی بات نہیں۔ اس کے پاس یہی راستہ تھا کہ وہ اپنی عسکری دھاک سے ہی کشمیر کو غضب کیے رکھے لیکن پاکستان نے اسی دھاک میں بھی توازن پیدا کر دیا ہے تو پھر کشمیر جیسا مسئلہ سلگتا ہوا مسئلہ ہی نہیں ہے لیکن بھارت کی اپنی ہٹ دھرمی سے کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول کی پرامن لیکن منظم تحریک کو مستقلاً کچلنے کی ناکام کو شش کر رہا ہے۔ اب یہ ایک زندہ حقیقت ہے کہ بھارت صرف اور صرف 7 لاکھ تعینات فوج کے بل بوتے پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کو غضب کیے ہوئے ہے۔ کشمیر، فلسطین کی طرح دنیا کے گھمبیر ترین حل طلب تنازعات میں سے ایک ہے۔ بھارت پورے کشمیر میں شماری کرانے کی آج بھی پابند ہے۔ بھارت کے پاس اس سے انحراف کی کوئی راہ نہیں۔ اس کے بغیر برصغیر میں ہرگز پائیدار امن نہیں ہوگا۔