آئی ایس او جامعہ کراچی کے زیر اھتمام عظیم الشان یوم مصطفی منعقد کیا گیا
شیعہ نیوز (پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ) جامعہ کراچی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن جامعہ کراچی یونٹ و دفتر مشیر امورطلبہ کی جانب سے شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد قیصر خان کی زیر صدرات، یوم مصطفی (ص) کا انعقاد بدھ کے روزپارکنگ ایریا نزد ایڈمنسٹر یشن بلاک میں کیا گیا ۔جس میں طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یوم مصطفی میں موجود طلباء و طالبات سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی، معروف مذہبی اسکالر نقی ہاشمی ،علامہ کوکب نوارنی اور آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر محمد عباس نے خطاب کیا۔ یوم مصطفی ﷺ میں طلباء و طالبات سے ا پنے صدراتی خطاب میں شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد قیصر خان نے کہا کہ رسول اللہ کی ذات تمام مسلمانوں کے لئے مثالِ راہ ہے۔ رسول اللہ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر انسان اپنی اصل منزلت تک رسا ئی ممکن بنا سکتا ہے۔ طلباء و طالبات رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات پر غور و فکر کریں اور اپنی تحقیقی صلاحیتوں میں بہتری لائے۔ شرکا یوم مْصطفیﷺ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ آج اس یوم کے انعقاد سے بات واضع ہوتی ہے کے نوجوان نسل اسلام اور عشق رسول (ص) سے لبریز ہے ،ایک طرف دنیا بھر میں مسلمانوں پر اقتصادی اور ثقافتی یلغار ہے اور نوجوان نسل کو دین و اسلام سے دور کرنے کی بھر پور کوشش کی جارہی ہے امریکہ و اسرائیل اپنی بھر پور کوشش کر رہے ہیں کہ نوجوان اسلام سے دور ہو جائیں ۔مگر دشمن اس بات سے لا علم ہے کہ ہمارے نوجوان ،اسلام سے مربوط ہیں اور اسلام کی سربلندی کے لیے کوشاں ہیں ۔ان کامزید کہنا تھاکہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نوجوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں کہ وہ نوجوانوں کو اسلام سے قریب کرنے کے لیے عملی میدان میں موجود ہیں ۔
یوم مصطفی (ص) میں طلباء وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے معروف مذہبی اسکالر نقی ہاشمی کا کہنا تھا کہ آج پاکستا ن بالخصوص تعلیمی اداروں کو اسلام دشمن عناصرو پاکستان دشمن قوتوں نے اپنے نشانہ پر رکھا ہواہے کبھی ہمارے تعلیمی اداروں میں غیر اسلامی اور غیر ملکی یوم منائے جاتے ہیں مگر آج اس یوم مصطفی(ص) سے ان تمام عناصر کا منہ کالا ہوگیا ۔ طلباء کی اس بڑی تعداد کا یہاں موجود ہنا اس بات کی دلیل ہے کے مسلمان کل بھی عشق رسول (س) میں لبریذ تھے اور آج بھی ہیں انکا جینا مرنا سب اسلام اور نبی پاک(ص) کے لیے ہے ۔ یوم مصطفی (ص) میں موجود طلباء و طالبات سے خطاب کرتے علامہ کو کب نورانی کا کہنا تھا کہْ عشق رسول مسلمانوں میں وحدت اور اخوت کے جذبے کوپروان چڑھاتی ہے۔ تعلیمی اداروں میں نبی ﷺ کے عاشقوں کی موجودگی اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان میں شیعہ سنُی کا کوئی مسلہ نہیں اور جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہاں فرقی واریت ہے وہ احمق ہیں۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے صدر بردار محمد عباس کا کہنا تھا کہ یوم مصطفی(ص) کے انعقاد پر تمام طلباء کوسلام پیش کرتا ہوں اور اساتذہ کرام کا مشکور ہوں جنہوں نے ہماری رہنمائی کی اور اس یوم کے انعقاد میں ہمارا ساتھ دیاآئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر کامزید کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان کو یہ فخر حاصل ہے کہ ملک بھر کہ تعلیمی اداروں میں اسلام کی ترویج کے لیے سرگرم عمل ہے اور یوم مصطفی(ص) کا نعقاد بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے اس یوم کا انعقاد ایک طرف طلباء کو اسلام اور رسول گرامی(ص) کی ذات کے بارے میں تعلیم دینااور تعلیمی اداروں میں غیر اسلامی سرگرمیوں کا خاتمہ کرنا ہے ۔محمدعابدی نے مزید کہا کہ آج امریکہ اور اسرائیل ہماری نوجوان نسل کو تباہ کرنے کے لیے عمل پیرا ہیں۔