پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شکارپور تا وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی تک کئے جانے والے لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا نماز جمعہ کے بعد شکارپور گھنٹہ گھر چوک پر احتجاجی جلسے سے خطاب، ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت۔ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دہشت گردوں سے خوف کھانے والے نہیں ہیں، اگر ہم نے استقامت نہ دکھائی ہوتی تو قوم ان دہشت گردوں کے سامنے ہتھیار ڈال چکی ہوتی، ہم ظلم کے سامنے جھکنے والے نہیں ہم نے ارض پاک کی حظافت کے لیے اپنے جوان قربان کیے ہیں، حکومت افسوس کرنے کی بجائے اقدامات کرے ہمیں قاتلوں کے خلاف آپریشن چاہیئے، اگر ان دہشت گردوں کے خلاف کاروائی نہ کی تو کل کوئی اور شہر شکارپور بن جائے گا، شہداء کے قاتلوں کو انجام تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے، سندھ کے چھوٹے چھوٹے وزیرستانوں کے خلاف فی الفور آپریشن شروع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں آپریشن نہ ہوا تو لانگ مارچ کریں گے، جمعہ 13 فروری کو اندرون سندھ میں سانحہ کے خلاف پرامن ہڑتال ہوگی اور اگر اس کے باوجود ان دہشت گردوں کیخلاف کاروائی نہ ہوئی تو 15 فروری کو شکارپور سے کراچی لانگ مارچ کریں گے جو وزیر اعلیٰ ہاوس تک جائے گا، قائم علی شاہ ریئسانی کی حکومت کے زوال سے سبق سیکھے، ہمارا لانگ مارچ سب سے بڑا لانگ مارچ ہوگا، ہمارے سامنے دو راستے ہیں اسلحہ اٹھائیں یا عوامی طاقت سے ظالم کو جواب دیں، ہم عوامی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں اور عوامی جدوجہد سے ہی دشمنوں کا مقابلہ کریں گے، پولیس دہشت گردوں کو کھلی چھٹی دے چکی ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ عدلیہ کا کردار بھی دہشت گردوں سے متعلق شرمناک ہے، سانحہ پشاور کے بعد اسکولوں کو بند کرنا احمقانہ فعل تھا، جن مدارس میں تکفیر کی تعلیم دی جاتی ہے وہاں کاروائی کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ جھوٹا انسان ہے کیا کبھی کسی شیعہ یا سنی نے ملکی سلامتی پر وار کیا ہے، کیا کامرہ بیس، مہران بیس، جی ایچ کیو، اسکولز، مساجد، امام بارگاہوں اور درباروں پر حملے میں کوئی شیعہ یا سنی ملوث تھا، مخصوص سوچ رکھنے والے اقلیتی مکتب فکر نہ صرف پاکستان کو نقصان پہنچا رہا ہے بلکہ دنیا میں اسلام کی بدنامی کا بھی سبب بن رہا ہے، ریاستی اداروں نے اپنی پالیسی نہ بدلی تو پاکستان سنگین بحران سے دوچار ہوجائے گا، یہ دہشت گرد گروہ امریکہ، اسرائیل اور انڈیا کے ایجنٹ ہیں، ہم اپنے پاکستانی شہداء کے خون سے کسی کو خیانت نہیں کرنے دیں گے، جو شہداء کے خون سے خیانت کرے گا، خدا اسے ذلیل و رسوا کریگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button