پاکستانی شیعہ خبریں

سندھ میں آپریشن نہ ہوا تو لانگ مارچ کریں گے،آئی ایس او پاکستان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبرر ساںا دارہ) مرکزی جنرل سیکرٹری امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان مدثر عباس کا نماز جمعہ کے بعد شکارپور گھنٹہ گھر چوک پر احتجاجی جلسے سے خطاب کیا، اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں موجود تھے۔ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مدثر عباس نے کہا کہ شہداء کے ورثا کا جو بھی فیصلہ ہوگا آئی ایس او ملک بھر مین انکے ساتھ ہوگی آئی ایس او کی تاریخ گواہ ہے ہم نے ہمیشہ شہداء کے افکار اور پیغام کو زندی رکھا ہے دہشت گردوں سے خوف کھانے والے نہیں ہیں، اگر ہم نے استقامت نہ دکھائی ہوتی تو قوم ان دہشت گردوں کے سامنے ہتھیار ڈال چکی ہوتی، ہم ظلم کے سامنے جھکنے والے نہیں ہم نے ارض پاک کی حظافت کے لیے اپنے جوان قربان کیے ہیں، حکومت افسوس کرنے کی بجائے اقدامات کرے ہمیں قاتلوں کے خلاف آپریشن چاہیئے، اگر ان دہشت گردوں کے خلاف کاروائی نہ کی تو کل کوئی اور شہر شکارپور بن جائے گا، شہداء کے قاتلوں کو انجام تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے، سندھ کے چھوٹے چھوٹے وزیرستانوں کے خلاف فی الفور آپریشن شروع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں آپریشن نہ ہوا تو لانگ مارچ کریں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button