پاکستانی شیعہ خبریں
مچھ: تکفیری تنظیموں کی گستاخیاں جاری،اہلسنت بزرگ کے مزار پر حملہ
شیعہ نیو ز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) دنیا بھر میں تکفیری اور سلفی تنظیموں کی گستاخیاں جاری ہیں۔ عراق اور شام میں تو مزارات،انبیاء اور مساجد گرانے کے واقعات عام ہوچکے ہیں ۔ پاکستان میں بھی اب ان واقعات کو دہرایا جارہا ہے۔ گذشتہ دنوں نامعلوم دہشت گردوں نے مچھ میں پچیس سال سے قائم دربار غوثیہ کو آگ لگا دی، فائرنگ کی اور دربار میں موجود خدمت گار کو شدید زخمی کیا۔
جمیعیت علماء پاکستان اور محبان اہل سنت کی جانب سے واقعے کے خلاف پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مولاناجان محمد قاسمی اور دیگر نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس دربار میں موجود مقدس کتابوں کا بھی لحاظ نہیں کیا گیا۔انہوں نے مدارس اور مزارات کی حفاظت کا مطالبہ کرتے ہوئے ذمہ داروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔