پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ پشاور کی تحقیقات میں تاخیر،شہید بچوں کے والدین سڑکوں پر آگئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین نے اپنا یہ مطالبہ دہرایا ہے کہ واقعے کی تحقیقات مکمل کرکے ان کے جگرگوشوں کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔شہداء فورم کی کال پر آرمی پبلک سکول میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے بچوں کے لواحقین امن چوک پر جمع ہوگئے۔ شہداء سے متعلق نغمے بجائے گئے۔ اس موقع پر شہداء کے لواحقین زاروقطار رو رہے تھے۔ شہداء کے والدین بعد ازاں ریلی کی شکل میں آرمی پبلک سکول روانہ ہوگئے۔ جیو نیوز سے بات چیت میں شہداء کی ماووں کا کہنا تھا کہ ان کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ واقعے کی تحقیقات فوری طور پر مکمل کی جائے اور معصوم بچوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button