پاکستانی شیعہ خبریں

ایم ڈبلیو ایم ضلع ایبٹ آباد کا اجلاس، صوبائی شوریٰ اجلاس کے حوالے سے گفتگو

شیعہ نیوز (ایبٹ آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع ایبٹ آباد کا اجلاس ضلعی سیکرٹری جنرل سید مدثر علی کاظمی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں ضلعی سیکرٹری جنرل نے مجلس وحدت مسلمین کی صوبائی شوریٰ کے اجلاس کی کارکردگی بیان کی اور مختلف شعبہ جات کے مسئولین سے الگ الگ میٹنگ کر کے ہر ایک رکن کابینہ کو اپنے کاموں کو بطور احسن اور تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری شعبہ سیاسیات سید اظہر شاہ، سیکرٹری میڈیا سید قمر علی شاہ، سیکرٹری فلاح و بہود سید مجتبیٰ کاظمی، سیکرٹری تحفظ عزاداری سید شجر علی شاہ، سیکرٹری وحدت یوتھ ونگ سید نجم الحسن کاظمی، سیکرٹری تنظیم سازی سید اظہر علی، سیکرٹری روابط اور دیگر نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button