Uncategorized

وفاق المدارس شیعہ نے مدارس کی رجسٹریشن پر پابندی مسترد کر دی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبرر ساں ادارہ وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے واضح کیا ہے کہ نئے مدارس کی رجسٹریشن پر پابندیاں قبول نہیں کی جائیں گی، حکومت لوگوں کو تعلیم فراہم کرنے میں ناکام تو ہے ہی، مدارس دینیہ جو کہ قرآن و حدیث اور تعلیمات اہل بیت علیہم السلام کے مراکز ہیں، حکومت کو ان سے کیا خطرہ ہے۔ جامعہ المنتظر ماڈل ٹاؤن لاہور میں علما کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کا تعاقب کرے، مدارس کے طلبا و طالبات کو تنگ نہ کرے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ وفاقی وز یر داخلہ چودھری نثار علی خان نے دس فیصد مدارس پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام تو عائد کیا مگر ان کی نشاندہی نہیں کی جو کہ دینی مدارس کی قیادت میں تشویش کا باعث ہے۔ ا ن کا کہنا تھا کہ مدارس کی رجسٹریشن کے لئے 2005ء میں اس وقت کے وزیر مذہبی امور اعجازالحق سے اتحاد تنظیمات مدارس کی قیادت کے ساتھ ہونے والے معاہدے سے ہٹ کر کسی قسم کی پالیسی کو قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ طے شدہ معاملات کو متنازع نہ بنایا جائے، اگر حکومت کو مشکلات ہیں تو تمام مسالک کے مدارس کی قیادت کو اعتماد میں لے کر پالیسی تشکیل دے، یک طرفہ کارروائیوں سے بداعتمادی پیدا ہوتی ہے جو کہ قابل قبول نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button