اکیسویں ترمیم کی منظوری کے باوجود لیت و لعل سے کام لینا ہی دہشت گردوں کی اہم سپورٹ ہے، علامہ سبطین حسینی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسینی نے ہری پور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ ملت تشیع اپنی حفاظت خود کرے۔ نا اہل حکمرانوں اور متعصب قوتوں، افراد اور تشیع و دیس دشمنوں سے بہتری کی امید نہیں کی جا سکتی۔ ہمیں اپنے مقدسات اور افراد و مقامات کے دفاع کے لئے خود سوچنا ہوگا۔ اس لئے کہ ایک طرف تو حکومت اور اداروں کی مجرمانہ غفلت ہے تو دوسری طرف استعمار کے غلاموں کی منافقانہ و احمقانہ اور بزدلانہ سوچ، اس لئے ہم اپنی امام بارگاہوں، مساجد اور مقدسات کی حفاظت خود کریں۔ اکیسویں ترمیم کی منظوری کے باوجود لیت و لعل سے کام لینا ہی دہشت گردوں کی اہم سپورٹ ہے۔ لہذا ہم اپنے وطن کی حفاظت اور مملکت خداداکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے خود کردار ادا کریں۔